8 نومبر، 2024، 3:40 PM

حیفہ حزب اللہ کے حملوں کی زد میں/ عیترون کی جھڑپ میں اسرائیلیوں کا کیا حال ہوا؟

حیفہ حزب اللہ کے حملوں کی زد میں/ عیترون کی جھڑپ میں اسرائیلیوں کا کیا حال ہوا؟

خبر رساں ذرائع نے سرحدی گاؤں عیترون میں حزب اللہ کے مجاہدین اور صیہونی دراندازوں کے درمیان ہونے والی شدید لڑائی کی تفصیلات بتائیں

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ خبررساں ذرائع نے سرحدی گاؤں عیترون میں حزب اللہ کے مجاہدین اور صیہونی دراندازوں کے درمیان شدید جھڑپ کی اطلاع دی ہے۔

  ذرائع کے مطابق مذکورہ گاؤں میں ایک گھر کے اندر اسرائیلی فوجیوں اور حزب اللہ کے تین مجاہدین کے درمیان جھڑپ کئی گھنٹے تک جاری رہی اور فریقین کے درمیان فائرنگ اور دستی بموں کا تبادلہ ہوا جس کے دوران 6 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔

مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ رات کے وقت اس علاقے میں ہلاک اور زخمی اسرائیلیوں کی منتقلی کے لیے بھی جھڑپیں جاری رہیں۔

اسی دوران خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ لبنان سے حیفہ پر بھاری میزائل داغے گئے ہیں جس پر مرگلیوٹ قصبے میں سائرن بجنے لگا۔

دوسری طرف صیہونی ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ جنگی خطرے کا سائرن مقبوضہ شہروں حیفہ، بحر المیت، عربہ الخدیرہ عکا اور کریوت میں بھی بج گیا۔

News ID 1927985

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha